ترکی کی پارلیمنٹ میں حال ہی میں ارکان کے درمیان ہونے والے خوفناک تصادم کی فوٹیج سامنے آئی ہے جس میں ارکان کو دستور میں ترمیم کے دوران باہم دست وگریباں دکھایا گیا ہے۔

ذراےُ کے مطابق حکمراں جماعت انصاف وترقی اور اپوزیشن ارکان اس وقت ایک دوسرے پر پل پڑے جب ایوان میں ترکی کے لیے نئے آئین پر بحث جاری تھی۔ ایوان میں جمہوریت کے علمبرداروں نے ایک دوسرے کو گھونسوں، مکوں، پانی کی بوتلوں اور گالم گلوچ سے ایک دوسرے کی بھرپور تواضع کی جس پر اسپیکر کو اجلاس ملتوی کرنا پڑا تھا۔ العربیہ ڈاٹ نیٹ کو ترک پارلیمنٹ میں ہونے والے تصادم کی ویڈیو فوٹیج حاصل ہوئی ہے جس میں عوام کے منتخب نمائندوں کوباہم دست وگریباں دیکھا جاسکتا ہے۔

ارکان کے درمیان تصادم کی کیفیت اس وقت پیدا ہوئی جب بعض ارکان پارلیمنٹ کو حاصل سیاسی تحفظ ختم کرنے کی ایک تجویز پر بحث جاری شروع ہوئی۔

ترک پارلیمنٹ میں گذشتہ کچھ عرصے سے اس نوعیت کے واقعات سامنے آچکے ہیں۔ بعض دفعہ پناہ گزینوں کے معاملے پر اختلافات نے ارکان کو ایک دوسرے کے خلاف زبان اور ہاتھ کے استعمال پرمجبور کیا اور بعض اوقات دیگر وجوہات نے ایوان کومچھلی منڈی بنا دیا۔