سعودی عرب کے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے اپنے شاہی فرمان کے ذریعے پانی وبجلی کے وزیر عبداللہ الحصین کو ان کے عہدے سے ہٹانے کے بعد وزیر زراعت عبدالرحمان بن عبدالمحسن الفضلی کو قائم مقام وزیر پانی وبجلی مقرر کیا ہے۔

ذراےُ کے مطابق عبدالمحسن الفضلی نے اپنے ایک بیان میں وزارت زراعت کے ساتھ پانی وبجلی کی وزارت کا اضافی چارج سونپے جانے کی تصدیق کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ وہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے اعتماد اور بھروسے پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

خیال رہے کہ حال ہی میں سعودی عرب کے نائب ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ حکومت ناپسندیدہ اور غیرموزوں واٹرٹیرف ختم کرے گی۔ انہوں نے شہریوں کے لیے نقد امداد کے ساتھ ساتھ بجلی اور دیگر شعبوں میں سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا۔