مقبوضہ بیت المقدس کے نزدیک بس میں بم کے دھماکے کے نتیجے میں دواسریلی ہلاک اور بیس دیگر زخمی ہوگئے- رپورٹ کے مطابق یہ بس پیر کے دن الخلیل کے راستے میں دھماکے سے اڑ گئی اور اس میں آگ کے شعلے بھڑک اٹھے- اسرائیلی پولیس نے کہا ہے کہ ممکن ہے کہ یہ دھماکہ فلسطینی مجاہدین کی شہادت پسندانہ کاروائی کے نتیجے میں ہوا ہو- اخبار یدیعوت احارونوت کے مطابق اس بس میں سارے صیہونی سوار تھے-