श्रेणियाँ: उर्दू ख़बरें

عراق: الرمادی کے پناہ گزینوں کی وطن واپسی

عراق کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں نسبتا امن قائم ہو جانے کے بعد الرمادی کے ہزاروں شہری واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔ عراق کے مغربی صوبے الانبار کے صدر مقام الرمادی میں نسبتا امن قائم ہوجانے کے بعد اس علاقے کے ہزاروں شہری واپس اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں۔

الرمادی شہر میں داخل ہونے کے سبھی راستوں پر عراقی فوج کا کنٹرول ہو جانے کے بعد اس شہر کے سات ہزار سے زائد خاندان اپنے گھروں کو واپس لوٹ آئے ہیں۔ الرمادی کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرانے کی کارروائیوں سے قبل ان لوگوں کو صوبہ الانبار کے شہر خالدیہ اور بغداد میں الخضر اور الدورہ علاقوں میں پناہ دی گئی تھی۔ صوبہ الانبار کی اعلی سیکورٹی کمیٹی کے سربراہ راجح العیساوی نے کہا ہے کہ اگرچہ الرمادی کے شہری بڑی تعداد میں اپنے گھروں کو لوٹ آئے ہیں لیکن شہر کے بیشتر رفاہی ادارے بند ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے الرمادی کی بیشتر شہری تنصیبات کو تباہ کر دیا تھا۔ الرمادی شہر کو عراقی فوج نے دو مہینے قبل دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا تھا۔

Share

हाल की खबर

ज़िला जज ने नवनिर्वाचित कार्यकारिणी को दिलाई पद एवं गोपनीयता की शपथ

ब्यूरो चीफ फहीम सिद्दीकी बाराबंकी। जिला बार एसोसिएशन की नवनिर्वाचित कार्यकारिणी को जनपद न्यायाधीश दिनेश…

मई 7, 2024

एजेंडा लोकसभा चुनाव 2024 को मिल रहा व्यापक समर्थन

राबर्ट्सगंज संसदीय क्षेत्र में ऑल इंडिया पीपुल्स फ्रंट (आइपीएफ) के एजेंडा लोकसभा चुनाव 2024 एवं…

मई 6, 2024

अब एक चुनाव, एक उम्मीदवार!

(व्यंग्य : राजेंद्र शर्मा) मोदी जी ने क्या कुछ गलत कहा था? राहुल गांधी अमेठी…

मई 6, 2024

4 जून को झूठों के सरदार देश छोड़कर भाग सकते हैं, लोग नज़र रखें: शाहनवाज़ आलम

आगरादिनों दिन गिरती मोदी जी की भाषा भाजपा के हार की गारंटी है. मोदी जितना…

मई 5, 2024

कर्नाटक सेक्स काण्ड: प्रज्वल रेवन्ना के खिलाफ इंटरपोल ने जारी किया नोटिस

यौन उत्पीड़न के आरोपी जद (एस) के सांसद प्रज्वल रेवन्ना पर एसआईटी ने शिकंजा कसना…

मई 5, 2024

कोहली के बयान पर भड़के गावस्कर

विराट कोहली को अपने स्ट्राइक रेट के चलते कई आलोचनाओं का सामना करना पड़ा है।…

मई 4, 2024