امریکی ٹیلی ویژن نیٹ ورک ‘این بی سی’ نے دعوی کیا ہے کہ شام میں کی جانے والی ایک امریکی فضائی کارروائی کے دوران ‘داعش’ کا سیکنڈ ان کمان عبدالرحمان القادولی ہلاک ہو گیا۔

توقع ہے کہ امریکی وزیر دفاع آشٹن کارٹر اور مسلح افواج کے سربراہ جنرل جو ڈانفورڈ شام میں کی جانے والی اس امریکی کارروائی کی تصدیق اور اس میں حاصل ہونے والی کامیابی کا اعلان محکمہ دفاع میں ایک نیوزکانفرنس میں کریں گے۔