شمالی شام میں داعش دہشت گردوں کا محاصرہ تنگ ہونے کے ساتھ ہی، بڑی تعداد میں دہشت گرد اس علاقے سے فرار کرگئے ہیں- روسی نیوز ایجنسی اسپوٹنک کے مطابق داعش دہشت گرد گروہ کے افراد ، کہ جنہوں نے شہر رقہ کے عوام کے پاسپورٹ چوری کئے تھے ، شامی فوج کی تازہ ترین کاروائی شروع ہونے کے ساتھ ہی ان پاسپورٹوں کے ساتھ علاقے سے فرار کر گئے- کہا جا رہا ہے کہ داعش کے افراد نے یہ پاسپورٹ شام کے شمال مشرق میں رقہ کے باشندوں سے ضبط کئے تھے– شہر رقہ اب تک شام کے شمال مشرق میں داعش کے افراد کا اہم ترین ٹھکانہ تھا- شام میں سن دوہزار گیارہ سے، بعض مغربی اور عرب ملکوں کی حمایت سے بدامنی جاری ہے اور گذشتہ پانچ برسوں کے دوران شام میں ہزاروں افراد مارے گئے ہیں اور لاکھوں افراد بے گھر ہوگئے ہیں-