श्रेणियाँ: उर्दू ख़बरें

یورپ میں زور پکڑرہی ہے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک

اسرائیل کے با‏ئیکاٹ کی تحریک فرانس سمیت پورے یورپ میں زور پکڑتی جارہی ہے اور فرانس کی حکومت نے صیہونی حکومت کے دباؤ پر اس تحریک کی سرگرمیوں پر پابندیاں لگانا شروع کر دی ہیں۔ بی ڈی ایس ایسی تحریک ہے جس کے نام سے آج کی دنیا میں تقریبا سب واقف ہیں اور دنیا میں اسرائیل کے بائیکاٹ اور پابندیوں کے نام سے مشہور ہے

اس تحریک کے ارکان یورپ میں ہر جگہ فعال ہیں اور وہ جہاں بھی ہوتے ہیں مختلف طریقوں سے لوگوں کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی ترغیب دلاتے ہیں۔ ایک فرانسیسی شہری کا کہنا ہے کہ”اسرائیل کے عوامی بائیکاٹ کی تحریک اس نسل پرست حکومت کو ختم کرسکتی ہے۔”

یورپی ممالک میں فرانس ایک ایسا ملک جہاں اسرائیل کے بائیکاٹ کی اس تحریک کو پابندیوں کا سامنا ہے لیکن اس کے باجود یہاں اس کی سرگرمیاں سب سے زیادہ بھی ہیں اور موثر بھی، کیونکہ اس تحریک کے ارکان عوام کو مقبوضہ فلسطینی علاقوں یعنی اسرائیل میں تیار ہونے والی مصنوعات کے بائیکات کی ترغیب دلانے کا کوئی بھی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیتے۔کبھی سپر مارکیٹوں میں تو کبھی اجتماعات اور مظاہروں میں۔

ایک فرانسیسی خاتون نے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ” ہمارے ملک فرانس کو اسرائیل نے ہائی جیک کر رکھا ہے، عدالتوں ، ذرائع ابلاغ یہاں تک ایوان صدر جیسے کلیدی اداروں کو بھی، ہم تو ذلیل ہوکے رہ گئے ہیں، میں اسرائیل کا بائیکاٹ کرتی ہوں اور اس کی بنائی کوئی چیز نہیں خریدتی”

فرانس میں اورنج ٹیلی کمیونی کیشن اور ویولیا ٹرانسپورٹ جیسی کمپنیوں نے جون دوہزار پندرہ میں اسرائیل کے ساتھ تعاون ختم کردیا لیکن فرانس کی حکومت نے اسرائیل کے دباؤ میں آکر بائیکاٹ تحریک کے خلاف پابندیاں لگانا شروع کردی ہیں۔

ایک فرانسیسی شہری نے اسرائیل کے بائیکاٹ کی تحریک کے خلاف حکومت کے اقدامات پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ ” قانون کے تحت فرانس میں اسرائیل کے بائیکاٹ کو ممنوع قرار دے دیا گیا ہے۔ دنیا میں کہیں بھی ایسا قانون نہیں، یہ انتہائی شرمناک ہے کہ فرانس نے اپنی غلط پالیسیوں سے ہر چیز کو مذاق بنا لیا ہے۔”

اس تحریک کے قیام کو زیادہ عرصہ نہیں ہوا لیکن اس کے اقدامات نے اسرائیل کی عمر سے زیادہ اپنا اثر دکھایا ہے۔ بائیکاٹ تحریک میں شریک ایک فرانسیسی خاتون کا کہنا ہے کہ ” ایک وقت تھا جب صیہونی اور ان کے حامی ہمارا مذاق اڑایا کرتے تھے اور کہتے تھے کہ تم لوگ اسرائیل کا بائیکاٹ کر ہی نہیں سکتے لیکن آج ہم اس مرحلے میں داخل ہوگئے ہیں کہ صیہونیوں کو ہم سے خطرہ محسوس ہونے لگا ہے۔” دباؤ اور دھمکیوں سے انداز ہ لگایا جاسکتا ہے کہ غاصب صیہونی حکومت بائیکاٹ تحریک سے کس قدر خوفزدہ اور پریشان ہے۔

Share

हाल की खबर

आगरा मेट्रो परियोजना में व्यापक बदलाव लाने के लिए तैयार है भारतीय स्टेट बैंक

आगरादेश के सबसे बड़े बैंक भारतीय स्टेट बैंक ने आगरा मेट्रो परियोजना के लिए क्यूआर…

मई 9, 2024

चौथी तिमाही में पीएनबी का मुनाफा 8245 करोड़ रुपये पहुंचा

लखनऊसार्वजनिक क्षेत्र में देश के अग्रणी बैंक, पंजाब नैशनल बैंक (पीएनबी) ने वित्त वर्ष 2024…

मई 9, 2024

मोदी-शाह के कहने पर मायावती ने बसपा को भाजपा की बी-टीम में बदल दिया

अरुण श्रीवास्तव द्वारा(मूल अंग्रेजी से हिन्दी अनुवाद: एस आर दारापुरी, राष्ट्रीय अध्यक्ष, आल इंडिया पीपुल्स…

मई 9, 2024

मोदी जी आपको कैसे मालूम, अडानी-अम्बानी टेम्पो में काला धन भेजते हैं, राहुल का सवाल

पीएम मोदी अंबानी-अडानी को लेकर कांग्रेस नेता राहुल गांधी से जवाब मांग रहे थे। अब…

मई 8, 2024

एचडीएफसी बैंक परिवर्तन ने सामाजिक क्षेत्र के स्टार्ट-अप को 19.6 करोड़ रुपये के अनुदान से मदद की

मुंबईभारत के अग्रणी निजी क्षेत्र के बैंक एचडीएफसी बैंक ने आज वित्त वर्ष 2024 के…

मई 8, 2024

मेरे सामने नंगे खड़े थे डोनाल्ड ट्रंप, पोर्न स्टार का खुलासा, बिना कंडोम बनाये सम्बन्ध

अमेरिका के पूर्व राष्ट्रपति डोनाल्ड ट्रंप और पोर्न स्टार स्टॉर्मी डेनियल्स के संबंध मामले में…

मई 8, 2024