افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ ہوا ہے۔ ذراےُ کے مطابق بدھ کی صبح افغانستان کا دارالحکومت کابل بم دھماکے سے لرز اٹھا ہے۔ اس حملے میں ہونے والے جانی اور مالی نقصانات کی ابھی تک کوئی رپورٹ موصول نہیں ہوئی ہے۔

دوسری جانب طالبان کے ترجمان قاری یوسف احمدی نے دعوی کیا ہے کہ طالبان جنگجوؤں نے بدھ کی صبح صوبہ ہلمند میں واقع گرشک شہر میں اہم سرکاری عمارتوں میں دھماکے کئے ہیں۔ ان حملوں کے بعد افغانستان کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں اور حملہ آوروں کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئی ہیں۔ افغانستان سے ایک اور خبر ملی ہے کہ اس ملک کی سیکورٹی فورسز کے اہلکاروں نے صوبۂ لوگر میں خوشی شہر کے دوبندی علاقے سے طالبان کے ایک سرغنے کو گرفتار کر لیا ہے جس سے بھاری مقدار میں دھماکہ خیز مواد اور اسلحہ برآمد ہوا ہے اور وہ دہشت گردانہ کارروائی کرنے کا ارادہ رکھتا تھا۔