بغداد:عراق میں نماز جنازہ کے دوران  خود کش حملے کے نتیجے میں 27 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق عراق کے شمال مشرقی علاقے بعقوبہ میں نماز جنازہ کے دوران خود کش حملے کے نتیجے میں 24 افراد ہلاک جب کہ 40 سے زائد زخمی ہوگئے، دھماکے کے بعد امدادی ٹیموں نے جائے وقوعہ سے زخمیوں کو اسپتال منتقل کیا جہاں بیشتر کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ حکام کے مطابق علاقے کے قبائلی رہنما کا جنازہ آخری رسومات کی ادایئگی کے لیے لے جایا جارہا تھا کہ اس دوران خودکش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑالیا۔ دھماکے کے ذمہ داری ابھی تک کسی بھی گروپ کی جانب سے قبول نہیں کی گئی ہے تاہم دھماکے میں شدت پسند تنظیم داعش کے ملوث ہونے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔

واضح رہے کہ عراق میں  گزشتہ روز بھی خود کش حملوں میں 70 افراد ہلاک اور متعددزخمی ہوئے تھے۔