ریاض: سعودی عرب کی حکومت نے اپنے شہریوں کو لبنان کا سفر نہ کرنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے لبنان میں پہلے سے موجودباشندوں کو بھی نکلنے کا حکم دیدیا ہے۔

دنیا نیوز کے مطابق سعودی عرب کی وزارت دفاع کا کہنا ہے کہ لبنان میں سکیورٹی کی صورتحال انتہائی خراب ہے۔ وہاں سعودی باشندوں کی زندگیوں کو خطرات لاحق ہیں اس لئے ہمارے شہری وہاں کا سفر نہ کریں۔ وہاں پہلے سے موجود لوگوں کو بھی یہ کہا گیا ہے کہ جلد از جلد لبنان چھوڑ دیں۔ اس سے پہلے سعودی حکومت نے لبنان کو دی جانے والی چار ارب ڈالر مالیت کی امدادی رقم روکنے کا فیصلہ کیا تھا۔ دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے بھی لبنان میں اپنی سفارتی ٹیم کو کم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔