کینیڈا کی حکومت نے شام اور عراق میں سخت گیر گروپ دولت اسلامی‘‘داعش’’ کے خلاف فضائی حملے روکنے اور 22 فروری تک اپنے جنگی طیارے واپس بلانے کا اعلان کیا ہے۔

ذراےُ کے مطابق اوٹاوا میں کینیڈین وزیردفاع ھارگیٹ ساگان نے وزیراعظم جاسٹن ٹروڈو کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ملک نے داعش کے خلاف فضائی کارروائی روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔ فضائی حملوں کے بجائے کینیڈا 210 فوجی ماہرین علاقے میں بھیجے گا جو داعش کے خلاف سرگرم فوجیوں کو عسکری تربیت فراہم کریں گے۔ اس کے علاوہ جاسوسی کے مقاصد کے لیے ڈرون طیارے اور امریکا کی قیادت میں دوسرے ملکوں کے داعش مخالف فضائی آپریشن میں شامل جنگی طیاروں کو ایندھن کی فراہمی کا سلسلہ جاری رکھا جائے گا۔