تُرکی کے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو نے سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض میں ان کے شاہی محل میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران دونوں رہ نماؤں نے دو طرفہ تعلقات ، سلگتے علاقائی مسائل اور اہمیت کے حامل عالمی امور پر بھی تفصیل سے تبادلہ خیال کیا۔

ذراےُ کے مطابق تُرک وزیراعظم اور شاہ سلمان کی ملاقات نہایت خوش گوار ماحول میں ہوئی۔ بات چیت میں دونوں برادر ملکوں میں ہر سطح پر تعاون بڑھانے پر بھی اتفاق کیا گیا۔ بات چیت میں شام کا قضیہ بھی زیربحث آیا۔

ملاقات کے موقع پر ریاض کے گورنر شہزداہ فیصل بن بندر بن عبدالعزیز، شاہ سلمان کے خصوصی مشیر اور وزیر مملکت شہزادہ ڈاکٹر منصور بن متعب بن عبدالعزیز، نیشنل گارڈز کے وزیر شہزادہ متعب بن عبداللہ بن عبدالعزیز، وزیر مملکت ڈاکٹر مساعد بن محمد العیبان، وزیر خزانہ ڈاکٹر ابراہیم بن عبدالعزیز العساف، وزیرثقافت و اطلاعات ڈاکٹر عادل بن زید الطریفی، وزیرخارجہ عادل بن احمد الجبیر اور ترکی میں سعودی عرب کے سفیر ڈاکٹر عادل بن سراج مراد بھی موجود تھے۔

ملاقات میں ترک وزیراعظم کی معاونت مسلح فواج کے سربراہ جنرل خولصی اکر، نائب وزیر اعظم لطفی الوان، وزیرخارجہ مولود شاووش اوگلو، وزیراقتصادیات مصطفیٰ الیتاش، وزیرداخلہ افکان آلا، وزیرد فاع عصمت یلماز، وزیر برائےٹرانسپورٹ وبحری جہاز رانی بنعلی یلدرم اور سعودی عرب میں ترکی کے سفیر یونس دمیر نے کی۔