پیرس: فرانس کی حکومت نے ملک میں فرقہ واریت کو فروغ دینے اور دہشت گردی کے الزام میں تین مسلم تنظیموں پر پابندی لگا دی ہے اور ان کے زیر اہتمام چلنے والی ایک مسجد کو بھی بند کر دیا گیا ہے۔ ذراےُ کے مطابق فرانس کے وزیر داخلہ کا کہنا ہے کہ ملک میں کسی بھی تنظیم یا شخص کو فرقہ واریت پھیلانے یا دہشت گردی کا ارتکاب کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔واضح رہے کہ فرانس میں دو ماہ پہلے ہونے والے حملوں میں متعدد افراد ہلاک ہوئے تھے اور اس کے بعد سے یورپ میں مسلمانوں کو امتیازی سلوک کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔