مظفرنگر: عیسوی سال نو ۲۰۱۹ کے آغاز پر سابق ایم،ایل،اے سومانش پر کاش جی کے دولت کدہ پر ٹیکولہ شوگر مل کے زیر اہتمام ایک شاندار مشاعرہ منعقد ہوا مشاعرہ کی صدارت امیر اعظم خان ایڈو کیٹ نے فر مائی جبکہ نظامت کے فرائض ماسٹر الطاف مشعل نے بحسن و خوبی انجام دئے شمع رو شن سومانش پر کاش امیر اعظم خان اسد پاشا ظفر یاب خان معروف سماجی رکن اسد فاروقی کی زیر نگرانی مشاعرہ کامیابی کے ساتھ آخر مراحل تک پہو نچا۔
ا حمد مظفر نگری کے وطنی ترانے سے مشاعرہ کا آغاز ہوا منتخب اشعارباذوق قارئین کی نذر ہیں۔

غیر پروں سے اڑ سکتے ہو حد سے حد دیواروں تک

انبرتک تو وہی اڑیں گے جن کے اپنے پر ہوں گے

خورشید حیدر

کسی کی شکل سے ہوتی ہے خود بخود نفرت

کسی کو دیکھ کے دل کا گلاب کھلتا ہے

سلیم احمد سلیمؔ

جلنے والوں کو یوں بھی جلایا کرو

دیکھ کر تم ہمیں مسکرایا کرو

احمد مظفرنگری

ہمارے شعر پہ تنقید کا بھی حق تھا تمہیں

درست پہلے مگر شین قاف کر نا تھا

ڈاکٹر تنویر گوہر

ہم زمانے پہ کر تے رہے شک مگر

باغبا ں خود ہی کلیاں مسلتا رہا

ارشد ضیاء

پروں میں دم نہیں تو کو ئی جنبش سوچ کر کرنا

خلاؤں سے گزر جانے کوشش سوچ کر کر نا

الطاف مشعل

یہاں ہندو یہاں مسلم یہاں سکھ ہیں عیسائی

یہاں رہتے ہیں مل کر سب کہ آپس میں ہیں سب بھائی

حقیقت ہے یقیں مانو کہ سال نو مبارک ہو

مبارک ہو تمہیں یا رو کہ سال نو مبارک ہو

شاہد ارمان مظفرنگری

ان کے علاوہ حسین حیدر جانسٹھی اور کستور سنگھ اسنیہی نے بھی اپنے کلام سے نوازا

واضح ہو کہ یہ مشاعرہ گزشتہ ۱۵؍برسوں سے سال نوں کے آغاز پرمسلسل سابق ایم ایل اے سو مانش پرکاش جی اپنے دولت کدہ پر منعقد کراتے چلے آ رہے ہیں جس کے لئے بہت سے سامعین اور شعراء کرام نے سو مانش پرکاش جی کا شکریہ اداکیا اور ان کو اس قدم کے لئے مبارکباد پیش کی مشاعرہ میں شہر کے بہت سے سرکردہ سماجی اور سیاسی افراد نے شرکت کی جن میں بطور خاص گوہر صدیقی،حاجی آصف راہی،شفاعت رانا امتیاز خان،اسد پاشا،ظفریاب خان،سریندر شرما،شاہ ویز ،شاداب خان کے نام قابل ذکر ہیں