ڈاکٹر طارق کے مریضوں سے متعلق اس مشن کے ساتھ سارے ملک کو کھڑا ہو نا چاہئے۔راہل رائے

مظفرنگر(شاہدحسینی): مظفرنگر جی،ٹی،روڈپرواقع سولی ٹیر(ان) میں آج این کائی لوجنگ اسپین ڈی لائیٹس پر ملک کا پہلا نیشنل کانگریس منعقد کیا گیا کانگریس کے کنوینر ڈاکٹر طارق سلیم (پی،ٹی)نے بتایا کہ این کائی لوجنگ اسپین ڈی لائٹس جیسی لاعلاج کہی جا نے والی بیما ری کا علاج ممکن ہے صحیح علاج کی مدد سے این کائی لوجنگ اسپین ڈی لائٹس کا مریض اپنی روز مرہ کی زندگی کو بہتر طریقہ سے جی سکتا ہے ڈاکٹر طارق لاعلاج کہی جانے والی اس بیما ری کے درجنوں مریضوں کو ٹھیک کر چکے ہیں جو اپنی زندگی پہلے سے بہت زیادہ بہتر جی پا رہے ہیںپروگرام کا افتتاح مہمان خصوصی بھارتیہ سنیما کے سینئر راہل رائے،مہمان ذی وقار پللوی کمار ،ڈاکٹر تشار ،ڈاکٹر ایم شیگن،و بی،بی چورسیا ایس پی ٹریفک نے مشتر کہ طور پر شمع روشن کر کے پروگرام کا افتتاح کیا پروگرام کی ابتدا میں کر تے ہوئے ڈاکٹر طارق فیجیو نے کہا کہ این کائی لو جنگ ،اسپین ڈی لائٹس مبتلا مریض عموما ٹھیک طرح سے نہ چل پا نے کی وجہ سے دماغی توازن کھو بیٹھتے ہیں جس کی وجہ سے اپنے آپ کو موت کی نیند سلانے پر مجبور ہو جاتے ہیں ڈاکٹر کا کہنا ہے کہ ایسی بڑی بیماری سے اپنے آپ کو بچایا جانا ممکن ہے انہوں نے بتایا کہ ایچ،ایل،اے،بی،۲۷ پوجی ٹیو ہو نا کو ئی بیماری نہیں ہے یہ صرف ایک جین مارکر ہوتاہے ۔

پروگرام کے مہمان خصوصی راہل رائے نے بتا یا وہ برسوں سے ڈاکٹر طارق کے پری وینٹ سوسائڑ کے ساتھ جڑے ہو ئے ہیں جس میں وہ لوگوں کو ہمیشہ یہ سمجھا نے کے لئے کو شاں رہتے ہیں کہ سوسائڑ کر نا غلط ہے انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر طارق کے مریضوں سے متعلق اس مشن کے ساتھ سارے ملک کو کھڑا ہو نا چاہئے ساتھ ہی اس ملک کا سب سے بڑا این کا ئی لو جنگ اسپین ڈی لائٹس سستھان بنوانے میں مدد کریں ڈاکٹر طارق کے اس مشن کے ساتھ برسوں سے منسلک مرحوم اندر کمار کی بیوی پللوی کمار نے کہا کہ میرے شوہر ڈاکٹر طارق کے اس مشن کے ساتھ ہر دن ساتھ رہے اب انکے چلے جانے کے بعد میں ڈاکٹر طارق کے ساتھ اس مشن کو کامیاب بنانے کے لئے قدم سے قدم ملا کر ساتھ رہوں گی،ڈاکٹر تشار سینی نے بتایا کہ ایچ،ایل،اے،بی ۲۷؍ صرف ایک جین مارکر ہوتا ہے جسے بیماری بتا کر مختلف طرح غلط فہمیاں پھیلا ئی جا رہی ہیں جو در اصل باالکل غلط ہے صحیح علاج سے اس بیماری کا صحیح ہوجا نا ممکن ہے جو ڈاکٹر طارق مسلسل کر رہے ہیں ڈاکٹر شیگن نے جانکا ری دیتے ہو ئے کہ این کائی لو جنگ اسپین ڈی لائٹس میں مبتلا مریض اپنے آپ کو کس طرح صحیح رکھ سکتے ہیں اس کے لئے موصوف نے بہت سے طریقے بتا ئے جس پر عمل کر کے ایسی بڑی بیماری سے نجات پا ئی جا سکتی ہے ایس ،پی ٹریفک بی،بی چورسیا نے اس پروگرام میں خطاب کر تے ہو ئے کہا کہ ڈاکٹر طارق جس طرح سے اس لا علاج بیماری کا کامیاب علاج کر رہے ہیں وہ مبارکباد کے قابل ہیں اور ان کی حو صلہ افزائی کی جا نی چا ہئے۔

اس پروگرام میں ڈاکٹر محمد سلیم ،بلقیس بیگم،سارہ فی جیو ،بھارت کوشک،نعیم احمد،ڈاکٹر بشرا،عقیل کے علاوہ مختلف صوبوں سے آئے مریض راہل آچاریہ (گجرات)مکیش کمار(ہریانہ)راہل امیریہ(گروگرام) سید ثاقب علی (یوپی) تحسین علی اساروی ،محمد ہارون سیفی وغیرہ موجود رہے