کالی کٹ؍عبدالکریم امجدی: مرکز الثقافۃ کے زیر اہتمام ہر سال کی طرح امسال بھی ماہ رمضان المبارک میں مختلف دینی ودعوتی اور معاشرتی پروگرامس کا انعقاد عمل میں لایا جارہاہے ۔سال رواں روحِ رمضان پروجیکٹس کے تحت یومیہ مرکز کیمپس،میڈیکل کالج اور کالی کٹ شہر کے مرکز کامپلکس میں تقریبا ۵؍ہزار سے زائد روزہ دار کے افطار کرتے ہیں ،علاوہ ازیں ۵ روزہ رمضان خطبات، خواتین اجلس ،بدر مولود،اجتماعی قرآن خوانی ،مجلس توبہ استغفار،روحانی کانفرنس ،تزکیۃ کلاس ،حزب کلاس ،اعتکاف جلسہ اورمجلس ذکر جیسے کئی اہم پروگرامس شامل ہیں ۔جس میں خواتین سمیت کثیر تعداد میں فرزندان توحید شریک ہوتے ہیں ۔اس موقع پر رمضان کے پہلے پہلے عشرہ میں رمضان خطاب بعنوان احکام ومسائل و جلسہ فضائل رمضان میں بحیثت مقرر خصوصی سی محمد فیضی (جنرل منیجر)ہونگے۔آج یہاں صحن جامعہ میں روح رمضان تقاریب کا افتتاح سی محمد فیضی نے کیا۔انہوں نے کہاماہ صیام تربیت نفس ہے اور روزہ صبر وتحمل کا درس دیتا ہے ۔انہوں نے کہاکہ مرکز کیلئے یہ بڑے فخر کی بات ہے کہ رمضان کے موقع پر اتنے بڑے پیمانہ پر رمضان پروگرامس کا انعقاد کیا جاتا ہے ۔سی محمد فیضی نے کہاکہ ماہ صیام تقرب الی اللہ کے لئے عظیم سرمایہ ہے ۔جس میں ہر کار خیر کا اجر کئی گنا بڑھ جاتا ہے ۔روح رمضان تقریب میں اراکین جامعہ شریک رہے ،اجلاس سے دکتور حسین ثقافی نے بھی خطاب کیا۔آخر میں دعائیہ کلمات پرمجلس اختتام پذیر ہوئی ۔