کالی کٹ :کیرالاکے شہر کالی کٹ میں آئندہ ہفتہ یعنی 7,6,5,4؍جنوری کو منعقد ہونے والی بین الاقوامی مرکز روبی کانفرنس کی کامیابی کیلئے چہار جانب یعنی کیرلاسمیت ملک کی ۲۰؍ریاستوں میں اشتہاری اجلاس ’ریلیاںاور نیٹورکنگ کا م زور شورسے جاری ہے ۔خیال ظاہر کیا جارہاہے کہ ۴؍چہار روزہ کانفرنس اپنی نوعیت کی منفرد اور تاریخ ساز ہوگی ۔ جس میں ایک ہزار سے زائد فارغین حضرات کو سند وخلعت ودستار سے نوازا جائیگا ۔تقریبا ۵؍لاکھ فرزندان توحیدکی شرکت متوقع ہے ۔مرکز کے ڈائیریکٹرڈاکٹر عبدالحکیم ازہری اپنے دوروزہ کرناٹک دورہ کے اختتام پر میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ کانفرنس کا مقصد اقلیتی تعلیمی پسماندگی کا خاتمہ ،فروغ تعلیم،کفالت ایتام ، سماجی تشکیل ،اصلاح معاشرہ اور قوم مسلم کے در پیش مسائل کا حل اور مستقبل کیلئے مضبوط لائحہ عمل تیار کرنا ہے ۔انہون نے کہاکہ چہارروزہ کانفرنس میں مسلسل دن ورات سینکڑوں نششت پر مشتمل اجلاس جاری رہتا ہے۔ جن میں قابل ذکر پرگرامس نیشنل دعویٰ میٹ،پیس کانفرنس،روحانی کانفرنس،جلسہ دستار بندی ، تمل کانفرنس ،اردو کانفرنس، خلیجی کانفرنس، علماء کانفرنس،لائف اسٹائل کانفرنس،حقوق انسانی کانفرنس،حدیث کانفرنس،درس قرآن کانفرنس،جلسہ دستار حفظ اور عالمی کانفرنس ہیں ۔ڈاکٹر ازہری نے کہاکہ علما عمائدین اور دانشوراں کی موجودگی میں ملکی حالات اور مسلم سماج کے تئیں تبادلہ خیال بھی کیا جائے گا ۔واضح رہے کہ اشتہاری اجلاس وریلیاں ملک کی ۲۰؍ریاستوں کے علاوہ یونین ٹریٹر علاقے جیسے انڈومان ،نیکوبار،لکچھ دیپ سمیت کشمیر سے کنیا کماری تک جامعہ نے اپنی نیٹورکنگ سسٹم سے قائم کرچکا ہے ۔تعلیم ،خدمت خلق ،تعمیر مساجد ومدارس ،وومین ڈیولپمنٹ ،یتیموں کی کفالت ،میڈیکل سروس،حادثاتی خدمات جیسے کئی اہم ملی موذہبی امور بحسن خوبی انجام دئے جارہے ہیں ۔جسکے اثرات بہترین مرتب ہورہے ہیں ۔