ریاست بہار میں آئے سیلاب نے اس قدر تباہی مچائی کہ لوگ تا حال عام زندگی گزارنے سے قاصر ہیں، صفا بیت المال شروع ہی سے ان متاثرین کی مختلف طرح کی امداد کرتا آرہا ہے ، کھچڑی ، وغیرہ پکا کر مختلف علاقوں اور پانی میں محصور افراد تک پہنچایا گیا، اور بعض مقامات پر کھانے کے پیکٹس تقسیم کیے گئے اور تسلسل کے ساتھ کھانے پکا کر کھلانے کا نظم کیا گیا، سیلاب کی وجہ سے کافی لوگ مختلف طرح کی بیماریوں کا شکار ہوئے ، کھجلی ، کھانسی ، اور نت نئی بیماریوں میں لوگ مبتلا ہیں، صدر محترم مولانا غیاث احمد رشادی صاحب کی ایماء پر جھارکھنڈ کے ضلع جامتار کے ذمہ دار مولانا ایوب قاسمی صاحب ایمبولینس دوائیں اور ڈاکٹر کے ساتھ بہار روانہ ہوئے اور کشن گنج کے مختلف علاقے بلواگاؤں، رحمت پاڑہ اور کاشی باڑی میں میڈیکل کیمپس کا انعقاد عمل میں لایا گیا، سینکڑوں بیماروں کی تشخیص کے ساتھ انہیں ضروری دوائیں فراہم کئے جارہے ہیں، مریضوں کی حالت دیکھ کر یوں محسوس ہوتا ہے کہ ان لوگوں سے سیلاب کا اثر ختم نہیں ہوا ۔ صفا بیت المال کی ریلیف ٹیم مسلسل خدمات میں مصروف ہے اور تقاضوں کے مطابق مختلف خدمات انجام دے رہی ہے ۔ صفا بیت المال کے جمیع ٹرسٹیان نے اہلِ خیر حضرات سے یہ اپیل کی ہے کہ وہ ان متاثرین کی امداد کے لیے آگے