لکھنؤ:حسب معمول یوپی جمعیۃ کا اجلاس عام حضرت مولانا سید ارشد مدنی صاحب،صدر جمعیۃ علماء ہندکی قیادت میں۵؍نومبر ۲۰۱۷؁ء کو لکھنؤ میں منعقد گا جسمیں ملک اور صوبے کے سلگتے ہوئے اہم مسائل زیر بحث آئیں گے۔

جمعیۃ علماء وہ تنظیم ہے جو ۹۰ ؍ نوے سال سے زیادہ عرصہ سے ملک و قوم کی خدمت میں مصروف ہے اس نے ہمیشہ مذہب سے اوپر اٹھکر محض انسانیت کی بنیاد پر ایک دوسرے کے ساتھ بھائی چارے کو عام کرنے اور پیارو محبت کا پیغام دینے کا کام کیا ہے۔

جمعیۃ علماء کے اکابر نہ کبھی جذبات سے کھیلے ہیں اور نہ کبھی کسی ظالم کی طاقت سے مرعوب ہوتے ہیں جب لوگ فرقہ پرست طاقتوں سے ڈرکر خاموش ہوجاتے ہیں تو مظلوموں کی حمایت کرنے اور دیش کو بچانے کیلئے میدان میں تنے تنہا جمعیۃ علماء کھڑی دکھائی دیتی ہے وہ قومیت،برادری اور مذہب کے بجائے محض ہندوستانی ہونے کی بنیاد پر ہر مظلوم کی حمایت کرتی ہے اور ہر ظالم کو للکارتی ہے۔

ملک کے موجووہ حالات میں فرقہ پرست طاقتوں کے عزائم کو ناکام بنانے اور سیکولر قوتوں کو متحد کرنے کیلئے جمعیۃ علماء اتر پردیش کا ایک اہم اجلاس عام ۵ ؍ نومبر ۲۰۱۷؁ء لکھنؤ میں زیر صدار حضرت مولانا سید اشہد رشیدی صاحب،صدر جمعیۃ علماء اترپردیش منعقد ہونے جارہا ہے،جس کے لئے ہم جمعیۃ کے ضلعی ذمہ داروں سے یہ اپیل کرتے ہیں کہ وہ اجلاس عام کے کامیاب انعقاد کیلئے اپنے علاقہ میں جدوجہد کا آغاز کردیں اور اس بات کی کوشش کریں کہ مسلمانوں کے ساتھ ساتھ بڑی تعداد میں سیکولر ذہن رکھنے والے برادران وطن کی شرکت بھی اجلاس میں یقینی ہوسکے،تمام یونٹوں کے ذمہ دار حضرات اپنی مجلس منتظمہ کی میٹنگ کرکے بڑی تعداد میں عوام الناس کو مذکورہ بالا تاریخ میں لکھنؤ لانے کا پروگرام مرتب کریں اور دفتر کوبھی اس سے آگاہ کرتے رہیں۔