لکھنؤ: آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام تہنیتی جلسہ کا انعقاد فاؤنڈیشن کے صدر دفتر واقع بالا گنج میں کیا گیا۔ جلسہ میں مختار عباس نقوی کو کابینہ وزیر بنائے جانے پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا شرر نقوی نے کہا کہ مختار عباس نقوی کا انتخاب عمدہ انتخاب ہے اس سے مودی حکومت کے تئیں اقلیتیوں کا اعتماد بڑھے گا۔مختار عباس نقوی کو میں بہت قریب سے جانتا ہوں اور ان کی اس عادت کا بہت دلدادہ بھی ہوں کہ وہ کہنے سے زیادہ کرنے پر یقین رکھتے ہیں ۔میں نے ایک مرتبہ ان سے مزاحاً ذکر کیا کہ آپ کی یہ عادت سیاست سے مطابقت نہیں رکھتی تو وہ بہت ہنسے اور کہا کہ مولانا اس دنیا میں کیا رکھا ہے چند روزہ زندگی ہے ایسے ہی گزر جائے گی اگر کسی کے لئے کچھ نیکی کر لیتاہوں تو قلبی سکون ملتا ہے انہوں نے کہا کہ اس لئے مجھے پورا یقین ہے کہ جب ایسے شخص پر بھروسہ کرکے مودی جی نے اختیار دیا ہے تو ملک کا بھلا ضر و ر ہوگا۔

اکبر حسین ایڈوکیٹ صدر آل انڈیا شیعہ فاؤنڈیشن ، قومی نائب صدر مولانا انتظام حیدر، قومی ترجمان مولانا ثمرواسطی، قومی سکریٹری ڈاکٹر حسن عباس، اختر حسین، لکھنؤ ضلع کے نائب صدر ممتاز حسین، لکھنؤ ضلع سکریٹری ظہیر عباس، تنظیم کے قوی صلاحکار مولانا مرزا ممتاز علی و دیگر اراکین نے مختار عباس نقوی کو کابینہ وزیر بنائے جانے پر دلی مبارک باد پیش کی۔