مسلم پرسنل لاء بورڈ کی دستخطی مہم کے آخری دن مسلم یوتھ بردرس نے جمع کئے فارم

لکھنؤ : مسلم پرسنل لاء میں دخل اندازی کی سرکاری منشاء اور کامن سول کورڈ کے خلاف جاری مسلم پرسنل لاء بورڈ کی دستخطی مہم کے آخری دن مسلم نوجوانوں کی اپنی تنظیم مسلم یوتھ بردرس اترپردیش کے وفد نے آج عیش باغ عید گاہ پہنچ کر مسلم پرسنل لاء بورڈ کے رکن امام عید گاہ قاضی شہر مولانا خالد رشید فرنگی محلی کو پُر کئے گئے فارم دئیے۔

وفد میں تنظیم کے بانی و جنرل سکریٹری حافظ سید محمد وصی، نائب صدر قاری سید شاہ فیصل، عامر پٹھان اور محمد ممتاز شامل رہے۔ واضح ہو کہ مسلم یوتھ بردرس کے اراکین نے مسلم پرسنل بورڈ کی ایماء پر پندرہ دن سے دستخطی مہم چھیڑ رکھی تھی اور انتھک محنت کر کے گھر گھر جا کر ہزاروں مرد و خواتین سے فارم بھروائے تھے۔