کیرالا-کالی کٹ: ملیشاء کی راجدھانی کولالمپور میں او آئی سی کے تحت منعقدہ انٹر نیشنل گلوبل ایجوکیشنل کانفرنس کے موقع پر ملیشیائی مرکزی وزیربرائے مالیات جناب جوہیری عبدالغنی کے ہاتھوں آل انڈیا سنی جمعیۃ العلماء کے جنرل سکریٹری شیخ ابوبکر احمد کو جویلس آف ورلڈ ایوارڈپیش کیا۔مسلم ورلڈ بز کمیٹی نے یہ ایوارڈ شیخ ابوبکر کوعالمی پیمانہ پر فروغ تعلیم کی بنیاد پر دیا۔واضح رہے کہ شیخ ابوبکر احمد نے ملک وبیرون ممالک میں دینی وعصری سمیت فلاحی تنظیم جیسے کئی ادارے قائم کئے ہیں جو بڑی تیزی کیساتھ اپنی ترقی کی منزل پر گامزن ہے۔حال ہی میں مرکز کالی کٹ کیرالا کی بڑھتی ہوئی تعلیمی مقبولیت کی بنا پر ملیشیاء انٹر نیشنل اور مرکز اسلامی یونیورسٹی کے درمیان تعلیمی معاہدہ بھی عمل میں آیا ہے۔علاوہ ازیں بیرون ممالک کی نصف درجن یونیورسٹیز سے بھی تعلیمی معاہدہ ہوچکا ہے۔حالیہ تحقیقات کے مطابق شیخ ابوبکر احمد کی سرپرستی میں ۰۰۳ /سو زائد انگلش میڈیم اسکول،۵ہزار سے زائد مساجد کی تعمیر،۰۰۰۰۱/ایک ہزار مکتب،۰۰۵/ دارالعلوم سمیت ملک بھر میں ۰۰۰۰۲/ہزار سے زائد ایتام کی کفالت سمیت ملی وفلاحی کئی رضاکارانہ تنظیم جاری ہیں۔جسکے اثرات قابل تحسین اور تقلید ہیں۔ملیشاء حکومت نے فروغ تعلیم،کفالت ایتام،تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کیلئے شیخ ابوبکر کو اہم رکن تسلیم کرتے ہوئے جویلس آف دی ورلڈ ایوارڈ سے نوازا۔