برطانیہ، فرانس اور امریکہ نے شام کے حالات کا جائزہ لینے کے لئے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اراکین کا ہنگامی اجلاس بلانے کا مطالبہ کیا ہے-

اقوام متحدہ کے سفارتکاروں نے سنیچر کی رات فرانس پریس کو بتایا کہ شام کے بارے میں سلامتی کونسل کا ہنگامی اجلاس آج بروز اتوار دو بجے منعقد ہونے کا امکان ہے- اس اجلاس کی درخواست برطانیہ، فرانس اور امریکہ نے کی ہے-

اس رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے دہشت گردوں کے خلاف جنگ میں شہر حلب کے شمال مغرب میں واقع حندرات پناہ گزیں کیمپ کو اپنے کنٹرول میں لینے میں کامیاب ہوگئی ہے-

شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم نے بھی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں کہا تھا کہ ملت شام اپنا خون بہا کر، زندگی کو برباد کرکے اور اقتصاد کو تباہ کرکے دہشت گردی کی قیمت چکا رہی ہے- ولید المعلم نے قطر اور سعودی عرب پر شام میں دہشت گردوں کی حمایت کی بابت سخت تنقید کی اور ایران و روس کو دہشت گردی کے خلاف جنگ میں اپنے ملک کا سچا دوست قرار دیا-