سعودی عرب کے دارلحکومت کی ایک عدالت نے بدھ کے روز 14 دہشت گردوں کو سزائے موت جبکہ نو دوسرے مجرموں کو قطیف میں قید کی سزا سنائی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق عدالت نے ایک ملزم کو بری کر دیا ہے جبکہ باقی 24 کو تین سے پندرہ برس مدت کی قید کی سزائیں سنائی گئی ہیں۔ سزا پانے والوں پر العوامیہ میں سیکیورٹی اہلکاروں سمیت عام راہگیروں کو قتل کرنے کا الزام تھا۔
عدالت نے 24 ارکان پر مشتمل گروہ پر العوامیہ کے علاقے میں مسلح گروپ بنانے اور اس کے ذریعے 400 غیر قانونی کارروائیوں کرنے کے الزامات کے مقدمات کی سماعت کی۔
مسلح گروہ میں شامل افراد پر سیکیورٹی اہلکاروں، سعودی شہریوں اور غیر ملکی تارکین وطن کی ٹارگٹ کلنگ اور ان کی جائیدایں لوٹنے یا نذر آتش کرنے کا الزام تھا۔ نیز سزا پانے والے متعدد افراد العوامیہ میں منشیات کی سمگلنگ، دکانیں لوٹنے اور گاڑیاں چھیننے کی وارداتوں میں مطلوب تھے۔ مجرموں نے العوامیہ میں ملازمت کرنے والے متعدد غیر ملکی تارکین وطن سے گن پوائنٹ پر لوٹ مار بھی کی۔