عراق کی وزارت دفاع نے جمعرات کے دن صوبہ الانبار میں واقع فلوجہ شہر کی آزادی سے متعلق آپریشن کے دوسرے مرحلے کے آغاز کی خبر دی۔
رپورٹ کے مطابق عراق کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ اس آپریشن کے مراحل میں فلوجہ شہر پر حملہ کرنا شامل ہے جس کا مقصد دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے عراقی شہریوں کو آزاد کرانا ہے۔
دوسری جانب عراق کی عوامی رضاکار فورس نے بھی فلوجہ کے شمال میں واقع السجر دیہات اور اس دیہات کے پل کو ، کہ جو اس علاقے اور بین الاقوامی آزاد پانیوں کا مواصلاتی رابطہ شمار ہوتا ہے، دہشت گرد گروہ داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔
دریں اثناء عراق کی فیڈرل پولیس کے کمانڈر شاکر جودت نے اس بات کی جانب اشارہ کرتے ہوئے، کہ فلوجہ میں موجود داعشی عناصر کے ہمسایہ صوبوں کے ساتھ تمام مواصلاتی رابطے کاٹ دیئے گئے ہیں، کہا کہ پناہ گزینوں کی اپنے اپنے علاقوں میں واپسی کا منصوبہ تیار کر لیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ عراقی وزیر اعظم حیدر العبادی کے حکم کے ساتھ تیئیس مئی کو صبح کے وقت صوبہ الانبار کے شہر فلوجہ کی آزادی کا آپریشن چھ سیکٹروں سے شروع کیا گیا جو تاحال جاری ہے۔