عالمی یوم ماحولیات پر شجر کاری مہم سے شیخ ابوبکر احمد خطاب
کالی کٹ (عبدالکریم امجدی)
ماحول میں توازن ہو تو انسانی زندگی صحت مند اور پُرسکون رہے گی،اور اگر اس میں بگاڑ وفساد ہو تو پھر زندگی کو خطرہ کا سامنا ہوگا۔زندگی کے تمام دیگر شعبہ جات کی طرح اسلام نے ہمیں ماحولیات سے متعلق سنہرہ اصول فراہم کرتا ہے جس پر گامزن ہوکر ہم ماحول کواپنے لئے اور دوسروں کے لئے انتہائی سازگار بناسکتے ہیں۔ مذکورہ خیالات کا اظہار گرانڈ مفتی آف انڈیا شیخ ابوبکر احمد نے آج یہاں عالمی یوم ماحولیات پر منعقدہ شجر کاری مہم سے کیا۔شیخ نے احیاء السنہ اسٹوڈینس تنظیم کے زیر اہتما م شجرکاری مہم سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ماحولیات کا دن منانے کا مقصدماحول کی بہتری اور آلودگی کے خاتمہ سے متعلق شعور وآگہی پیدا کرنا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت شدید ماحولیاتی آلودگی کاسامنا ہے اور زمین پر اسکے شدید اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ہمیں اپنے آس پاس علاقوں میں صاف صفائی،کا خاص خیال رکھنا چاہئے،ماحول کی بہتری سے ہی انسانی زندگی امن وسکون سے گذرے گی۔شیخ نے کہاکہ قدرتی وسائل کا تحفظ ہر ایک کی ذمہ داری ہوتی ہے،ہمیں اچھے ماحول کے ساز گار کے لئے ماحول دوست بن کر انسانی ذمہ داری ادا کرنی چاہئے۔واضح رہے کہ مرکز الثقافۃ کے زیر اہتمام مرکزنالج سٹی میں ۵۲/ایکڑ پر مختلف شجرکاری اور مزرع کاکام بحسن خوبی جاری ہے۔ ماحولیات کے تحفظ کے لئے بیداری مہم اور خصوصی کلاسیز کا انعقاد کیا جاتا ہے۔گرین مرکز،ہر گھر ہریالی،ماحول دوستی جیسے پروجیکٹ کا استعمال ہوچکا ہے۔ ماحولیات کی بہتری اور آلودگی کے خاتمہ کے تئیں اچھی پیش رفت جاری ہے۔ اس موقع پر احیاء السنہ تنظیم کے اہم عہدیداران میں سید احمد جمل الیل،حافظ شرف الدین،شفیق کیداپوئل سمیت اراکین مرکز سے ڈاکٹر عبدالحکیم ازہری،جنرل منیجر سی محمد فیضی،دکتور حسین ثقافی بھی شریک رہے۔
کالی کٹ مرکزالثقافۃ میں عالمی یوم ماحولیات پر شیخ ابوبکر احمد شجرکاری مہم کا افتتاح کرتے ہوئے۔