اسلام آباد : پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنماءاور سینیٹر اعتزاز احسن نے کہا ہے کہ نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے ، موجودہ حکومت ختم اور وزراءکی چھٹی کرائی جائے اور ایک قومی حکومت بنائی جائے۔ 

تفصیلات کے مطابق سینیٹر اعتزاز احسن نے نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نواز شریف کی حکومت بھان متی کا کنبہ ہے، نواز شریف اور ان کے ساتھی صرف مال بنا رہے ہیں، تمام وزراءڈرپوک ہیں جو دہشت گردوں کا کچھ نہیں بگاڑ سکتے، ان سب کی چھٹی کرائی جائے، موجودہ حکومت ختم کی جائے اور ایک قومی حکومت بنائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ جو دہشت گرد نہیں، اسے دہشت گرد بنا کر پیش کیا جا رہا ہے، ڈاکٹر عاصم کرپٹ ہو سکتے ہیں، دہشت گرد نہیں ہیں۔