لندن: برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون نے ملک میں موجود مسلم خواتی کو انتباہ کیاہے کہ وہ ڈھائی سال میں انگریزی سیکھیں ورنہ انہیں برطانیہ سے نکال دیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق برطانوی وزیراعظم نے کہاہے کہ طویل وقت گزارنے کے بعد بھی مسلمان خواتین نے انگریزی بہتر نہیں کی جس کی وجہ سے رابطوں میں مسائل پید ا ہوئے ہیں اور مسلمان خواتین کو انگریزی ٹیسٹ پاس نہ کرنے پر ملک بدر کیا جاسکتاہے ۔

برطانوی وزیراعظم نے 20ملین پاﺅنڈ کی رقم سے مسلمان خواتین کی زبان بہتر کرنے کیلئے مہم شروع کی ہے تاکہ مسلم خواتین کو معاشرے میں ضم کیا جاسکے اور انتہا پسندی کو ختم کرنے میں مدد مل سکے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم خواتین مختلف کمیونیٹوں کے درمیان امتیازی رویوں کو کم کریں , مسلمان خواتین کو انگریزی سکھانے کیلئے خصوصی مہم شروع کی گئی ہے اور انگریزی بہتر نہ کرنے کی صورت میں خواتین کو ملک سے نکال دیا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہمسلمان خواتین کے برطانوی معاشرے میں ضم نہ ہونے کی صورت میں انتہا پسندی کو پنپنے کا موقع ملتاہےاور دیگر مسائل کا بھی سامناہوتاہے ۔