لکھنو : دلدار علی غفران ما ٓب فاو ¿نڈیشن کے زیر اہتمام شروع کی گئی منفرد تحریک کے متعلق کیے گئے اعلان کے تحت آج جناب ظہو ر زیدی ، محترمہ ما دھوی ککروجی کے زیر نگرانی انٹرویو منعقد ہوا ۔ جس میں مختلف صو بوں سے آئے طلبہ نے شرکت کی ۔

واضح ہو کہ غفرانما ٓب فا و ¿نڈیشن کے جنرل سکریٹری مولانا سید سیف عباس نقوی نے ولا دت امام حسین علیہ السلام کے مبارک مو قع پر قوم کو تحفہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ اب غفرانمآب فاو ¿نڈیشن کچھ ایسے بچوں کی مدد کرے گا جو ’ سول سروس‘ کی تیاری کے لیے کو چنگ کر نا چاہتے ہیں اور وہ ما لی پریشانی کی وجہ سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ اس کے بعد سیکٹروں طالب علم نے فارم بھرا تھا جس میں سے تقریباً پچاس بچوں کو 16جون2019 کو انٹرویو کے لیے طلب کیا گیا تھا ۔

سب سے پہلے تمام طلبہ کو مولانا سید سیف عباس نے خطاب کر تے ہوئے کہاکہ جس طرح ہمارے جدّامجد جناب غفرانمآبؒ نے نصیر آباد سے آکر چراغ علم روشن کیاتھا۔ اس مشن آگے بڑھا تے ہوئے ہم اس مقابلہ جا تی امتحان کے لیے قوم کے بچوں کو آما دہ کر نا چاہتے ہیں تاکہ طلبہ ملک کے سب سے اعلیٰ عہدے پر فائز ہو سکیں ۔ مولانا نے طلبہ سے زور دیکر کہاکہ کسی بھی ادارہ میں جائیں ہم کو تعلیمات اہل بیتؑ کو ہمیشہ یا د رکھتے ہوئے ملک اور معاشرہ کی خدمت کر تے رہنا چاہئے اس کے بعد جناب ظہور زیدی نے طلبہ کو مفید مشورہ سے نو ازتے ہوئے مستقبل میں رہنمائی کی یقین دہا نی کرائی