کالی کٹ : شب قدر ایک مقدس اور بابرکت رات ہے ،اللہ نے امت محمدیہ کے لئے اس رات بہت بڑا انعام کیا ہے جس میں ہر ایک لمحہ کی عبادت کا ثواب ہزار برس کی عبادت کے برابرہے ۔رب کی جانب سے یہ خاص تحفہ ہے ۔مذکورہ خیالات کا اظہار جامعہ معدن الثقافہ مالاپور م کے چیئرمین صوفی بزرگ عالم دین سید ابراہیم خلیل البخاری نے آج یہاں جاری ایک بیان میں کیا ۔ انہونے بتایا اس رات کی قدر اور عبادت واذکار میںگذارنے کیلئے ہر سال کی امسال بھی عالمی دعائیہ اجتماع کا انعقاد ہورہا ہے ، جس میں ملک وبیرون ممالک کے اہم سرکردہ شخصیات ،مذہبی رہنما سمیت لاکھوں کی تعداد میں روزہ دار شریک ہورہے ہیں ۔بخاری نے کہاکہ اس موقع دہشت گردی کے خلاف جنگی پیمانہ پر مہم چھیڑنے کا عہد بھی لیا جائے گا ۔ خبر کے مطابق پروگرام مختلف سیشن میں ہوگا ۔ جس میں تلاوت قرآن ،اجتماعی اعتکاف،بدر مولود،تراویح ،افطار،صلوۃ الحاجہ ،تسبیح وتہلیل قابل ذکر ہیں ، آخر میں تراویح بعد عالمی دعائیہ کانفرنس ہوگی ۔ جس کے مہمان خصوصی شیخ ابوبکر احمد ہونگے ۔زین العابدین نے بتایاکہ کانفرنس کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں روزہ دار کے لئے قیام وطعام عبادت ونماز کے لئے ہر طرح کی بنیاد سہولیت فراہم کی جائے گی ۔یہ کانفرنس اپنی نوعیت کی منفرد اور تاریخ ساز ہوگی جوکہ مکہ مدینہ کے بعد دنیا کا تیسرا سب سے بڑا دعائیہ اجتماع ماناجارہا ہے ۔اس موقع پر کثیر تعدادمیں فرزندان توحید سے شرکت کی اپیل ہے ۔