مظفر نگر ،شاہدحسینی: اصلاح معاشرہ ایک ایسا عنوان ہے جو ملت اسلامیہ ہی نہیں بلکہ اگر اس پر ملک کا ایک ایک فرد عمل پیرا ہو جائے تو ملک کی تقدیر بدل سکتی ہے اس عنوان پر جہاں محنت ہوئی اس کا اثر دیکھنے کو ملا اکا بر علماء کی مشہور بستی گنگوہ میں نبیرہ شیخ الاسلام حضرت مولانا ازہر مدنی نے اصلاح معاشرہ کے لئے پورے شہر کے گلی کوچوں میں مقامی علماء ودردمند حضرات کے تعاون سے پروگراموں کا انعقاد کر کے ملت کے نوجوانوں کی اصلاح کر نے کی کو شش کی ہے گزشتہ روز اسی سلسلہ کا ایک عظیم الشان اصلاح معاشرہ کا اجلاس منعقد ہوا جس میں مشاہیر علماء نے شرکت کی اور اپنے ناصحانہ بیانات سے ملت اسلامیہ کو سیراب کیااجلاس کا بابر کت آغاز قاری محمد صابر کی تلاوت کلا م اللہ سے ہواہے جبکہ نعت نبیؐ کا نذرانہ اپنی مسحور کن آواز میں قاری شاہد ارمان ؔ مظفر نگری نے پیش کیاخطاب کرنے والوں میں حضرت مولانا مفتی سیدسلمان منصورپوری،مفتی خالد صاحب نقشبندی مہتمم مدرسہ اشرف العلوم کے نام قابل ذکر ہیں اس موقع پر مولانا ازہر مدنی کا تفصیلی خطاب ہوا اور اصلاح معاشرہ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی موصوف نے دو ر حاضر میں معاشرہ میں پھیلی برائیوں کا تفصیل سے ذکر کیا اور کہا کہ اس وقت ہماری نئی نسل کس راستہ کو اختیار کئے ہو ئے ہے آج ہماری نٹی نسل کے اندر ایک ایسا عیب تیزی کے ساتھ سرایت کر چکا ہے جس کی وجہ سے پورا معاشرہ تباہی کی طرف چلا جارہا ہے وہ ہے نشہ ،شراب نوشی یہ سب ایسا عام ہوگیا ہے جس کوبرائی سے بھی تعبیر نہیں کیاجاتاموصوف نے کہا لوگو آج ہما رے پاس وقت ہے ورنہ آنے والا وقت تباہی وبر بادی کا ہوگا اس لئے ان سب برائیوں کو رو کنے کے لئے ہمیں اپنے گھروں کو چھوڑ کر میدان میں نکلنا ہوگا لوگو شراب ہماری دنیا اور آ خرت کو تباہ کررہی ہے اس لئے ہر مسلمان دوسرے مسلمانوں کو نشہ آور چیزوں سے روکیںحلال روزی کمائیں اور کھا ئیں اس سے ہمارے دلوں میں نور پیدا ہوگا جو ہمیں نیکی پر آمادہ کرے گا موصوف نے تجویز پیش کی کہ محلہ محلہ کمیٹی قائم کی جائے اور برائیوں کی طرف مائل نوجوانوں ،عورتوں ،بچوں کو ان تمام برائیوں سے روکا جائے اس کے لئے ہم خو شامدیں کریں گھر گھر جائیں فردا ًفرداً ملاقاتیں کریں۔اس اصلاحی اور بابرکت کام کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی گئی جنہوں نے اس کام کے لئے ہر پریشانی کو برداشت کر نے کا عزم کرتے ہوئے اپنے آپ کو پیش کیااس موقع پر مہمان کی حیثیت سے حاجی عزیز الرحمن نائب صدر جمعیۃ علماء ضلع مظفر نگرمولانا شاہنواز قاسمی صدر جمعیۃ علماء شہر مظفر نگر،مولانا عبد اللہ قاسمی تشریف لائے اس پروگرام کو کامیاب بنانے اور منعقدکرنے والوں میں قاضی نعمان مسعود چیئر مین،صادق پر دھان،مولانا محمد یوشع،عظیم دھمن،شاداب،جہاں قدوسی،مولانا سفیان ،محمد آصف،محمدزاہد عرف لالہ کے نام قابل ذکر ہیں