اردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ۹؍نومبر کودھوم دھام سے منایگا عالمی یوم :۔تحسین علی

مظفرنگر(شاہدحسینی) : اردوڈیولپمنٹ آرگنائزیشن ضلع مظفر نگرو اردو انوادک کرمچاری سنگھ کے زیر اہتمام آج تسمیہ جونیئر ہائی اسکول مظفر نگر میں ایک اردو مقابلہ جاتی امتحان کا انعقاد کیا گیا جس میں ضلع کے سینکڑوں طلباء و طالبات نے حصہ لیا واضح ہو کہ تنظیم کی جانب سے ہر سال عالمی یوم اردو ۹؍نومبر سے قبل ایک امتحان اردو زبان کے فروغ کے لئے منعقد کیا جاتا ہے جس میں ہائی اسکول وانٹر کے الگ الگ طلباء شریک امتحان ہو تے ہیںاس امتحان میں اول،دوئم ،سوئم مقام حاصل کر نے والے طلباء وطالبات کو ۹؍نومبر عالمی یوم اردو کے مو قع پر خصوصی اعزاز سے نوازا جائے گا اور باقی دیگر طلباء وطالبات کو بھی اعزاز ی اسناد اور میڈل دیکر ان کی حو صلہ افزائی کی جا ئے گی آج کے امتحان کے مو قع پر امتحان گاہ میں اردو ڈیو لپمنٹ آر گنائزیشن ضلع مظفر نگر کے صدر کلیم تیاگی و کو آرڈی نیٹر تحسین علی اساروی ڈاکٹر شمیم الحسن،حاجی اوصاف احمد،ماسٹر رئیس الدین رانا،مولانا موسی قاسمی،گلفام احمد،ماسٹر معصوم علی،بد رالزماں خاں،ماسٹر شعیب،شمیم قصار،ماسٹر شہزاد علی،قاری سلیم مہربان،مو جود رہے جبکہ تسمیہ جونیئر ہائی اسکول کے پرنسپل جاوید مظہر کا خاص تعاون رہاتحسین علی نے اردو روزنامہ اخبار مشرق کے بیورو چیف شاہد حسینی سے گفتگو کے دوران بتایا کہ ہماری تنظیم سابقہ کئی برسوں سے اردو کے فروغ کے لئے کوشاں ہے اسی میں سب سے اہم عالمی یوم اردو ۹؍نومبر کا پروگرام ہے جس کا مقصدصرف اور صرف اردو کا فروغ ہے یہی وجہ ہے کہ ہماری تنظیم کی کاوشوں کے نتیجہ میں طلباء کی ایک بڑی تعداد نے اسکولوں میں اردو مضمون کو اپنی تعلیم کے اندر شامل کیا ہے اب ۹؍نومبر عالمی یوم اردو کے پروگرام میں طلباء وطالبات کی ایک بڑی تعداد شریک امتحان ہو کر انعامات حاصل کر کے اپنے اسکول اور ضلع کا نام روشن کرتے ہیںاردو ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن نے سابقہ روایت کے پیش نظر ۹؍نومبر کوعالمی یوم اردو بڑی دھوم دھام سے منانے کا فیصلہ کیا ہے