ممبئی : جمعیۃعلماء ہند کی ممبر سازی کی تحریک کو مضبوط بنانے کے لئے جمعیۃعلماء کھار باندرہ و ماہم سینٹرل زون ممبئی کے عہدیداروں و اہم سماجی لوگوں کی ایک ہنگامی میٹنگ جامع مسجد باندرہ ممبئی میں رکھی گئی ،جس میں مہمان خصوصی کے طور پر مولانا حلیم اللہ صاحب قاسمی دامت برکاتہم (جنرل سکریٹری جمعیۃعلماء مہاراشٹر) نے شرکت کی ۔

حضرت مولانا حلیم اللہ قاسمی صاحب نے اپنے مخصوص انداز میں خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بھارت جیسے تکثیری ملک میں اور خاص طور پر ملک کے موجودہ منظر نامے میں یہاں کے مسلمانوں کے لئے جمعیۃعلماء ہند نعمت خداوندی اور عطیہ الٰہی ہے ،ملک کے کسی بھی حصہ میں قدرتی آفات یا فرقہ وارانہ فسادات کی لپیٹ میں آتے ہوئے لوگوں کی امداد و دستگیری کے لئے یہی جماعت سب سے آگے دکھائی دیتی ہے اور مسلمانوں کے مشکل حالات میں ڈھارس بندھاتی ہے ،جمعیۃعلماء ہند کی ممبر سازی ہر دو سال پر ہوتی ہے ،ہر عاقل و بالغ مسلمان مرد و عورت کو یہ دعوت دی جاتی ہے کہ وہ جمعیۃعلماء ہند کا ممبر بن کر ملک و ملت کی تعمیر میں ہاتھ بٹائیں ۔

حضرت مولانا مفتی محمد یوسف قاسمی دامت برکاتہم (خازن جمعیۃعلماء مہاراشٹر،امام و خطیب جامع مسجد کھار(مرکز) نے اپنے خوبصورت انداز میں خطاب کرتے ہوئے جمعیۃعلماء ہند کی تاریخ کو مد نظر رکھتے ہوئے نفوس قدسیہ علماء حق کی قربانیوں و خدمات سے شرکاء میٹنگ کو روشناس کرایا آپ نے فرمایا کہ قوم و ملت کو اس وقت جمعیۃعلماء ہند کی جتنی ضرورت ہے شاید ہی پچھلے سالوں میں اتنی اشد ضرورت پڑی ہو۔اس لئے ممبر سازی کی طرف خصوصی توجہ دیتے ہوئے اپنے زون کے اراکین سے فرمایا کہ وہ محلہ محلہ اور گھر گھر جا کر لوگوں کو جمعیۃعلماء ہند کا ممبر بنائیں ،مساجد کے باہر اور چوراہوں پر با قاعدہ ٹیبل لگا کر ممبر سازی کی تحریک کو مضبوط کریں اس وقت مسلمانوں کو جس طرح کے حالات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے وہ کسی سے ڈھکی چھپی بات نہیں ہے مسلمانوں کے ساتھ دلت اور دیگر اقلیتیں بھی ملک میں خوف و ہراس کی زندگی گزارنے پر مجبور کی جا رہی ہیں اور سب سے بڑا المیہ یہ ہے کہ ملک کے سیکولر آئین کو فرقہ پرستوں سے خطرہ لاحق ہوگیا ہے۔ایسے ماحول میں جمعیۃعلماہند کے بینر تلے جمعیۃعلماء ہند کے بزرگوں کی رہنمائی میں حالات کا مقابلہ کیا جاسکتا ہے ۔

اس میٹنگ کو کامیاب بنانے میں تمام اراکین خصوصاً صدر محترم مولانا مفتی بلال صاحب دامت برکاتہم ،زون کے جنرل سکریٹری حافظ محمد ہاشم خان (میواتی)کی جد و جہد شامل رہی ہیں ،جنھوں نے اپنے علاقے میں جمعیۃعلماء کی تحریک کو گھر گھر پہونچانے میں انتھک کوششیں کی ہیں جس کی وجہ سے اس زون کی خدمات انشاء اللہ تعالیٰ تاریخ کے اوراق میں محفوظ ہوجائے گی۔

اسماء شرکاء جمعیۃعلماء باندرہ ویسٹ کی یونٹ سے قاری محمد یعقوب صاحب صدر،مولانا عمران جنرل سکریٹری ،امام صاحب باندرہ جامع مسجد،حافظ اسعد میواتی ،ظہیر عمر بھائی ،مولانا شفیق،بہلول بھائی ،خواجہ بھائی ،اور ٹرسٹیان جامع مسجد باندرہ بھی میٹنگ کے آخر تک شریک رہے۔

جمعیۃعلماء ماہم ویسٹ سے مفتی شعیب صدر،اکرام بھائی جنرل سکریٹری ،قاری حسین الدین نائب صدر،شبیر ابراہیم خلیفہ،عبد
الستار عبد الغفار،شیخ ایوب محبوب،شیر محمد،سلمان بھائی،شرافت بھائی ،عبد الماجد بھائی،رئیس بھائی،عبد الرشید بھائی ،آصف بھائی،غلام حسین،مشتاق بھائی،یونس بھائی،انیس بھائی،ہارون ابراہیم ،عبد الماجد شیخ ۔
جمعیۃعلماء کھار یونٹ سے ریاض بھائی قریشی صدر،مولانا قاسم،الطاف بھائی،حیدر علی،وہاج الدین چاچا،جاوید بھائی بارودگر،فیصل بھائی قریشی،قاری حسین،قاری عبد الماجدقطب الدین،ارشد قاضی،فراز فہد بارودگر۔جمعیۃعلماء باندرہ ایسٹ سے جناب روح الحق عراقی صدر،قاری شجاع الدین ،مولانا فضل گلزار قاسمی،مولانا مجیب الرحمٰن ،ظفر صدیقی،سلمان علوی،تسلیم احمد،غفران قاسمی،اعجاز صدیقی۔جمعیۃعلماء بھارت نگر سے قاری محمد احکام قاسمی صدر،مولانا محمد سلیم خان ،افتخار احمد ۔جمعیۃعلماء سائن دھاراوی سے حکیم فہیم الدین جنرل سکریٹری ،آصف بھائی ،کلیم الزماں قاسمی،افتخار عالم قاسمی،اشتیاق احمد،مولانا عرفان قاسمی،نجیب اللہ، مولانا نعیم قاسمی،اخلاق ندوی،شمشاد عالم،گولی بار سے حافظ ندیم اور انکے رفقاء،عہدیداران کے علاوہ بڑی تعداد ممبران کی میٹنگ میں موجود تھی۔