لکھنؤ:؍ہر سال کی طرح امسال بھی مہونا میں حضرت شاہ خدا بخش ؒ کا۱۶۷ ؍ویں عرس کا آغاز۳؍اپریل سے شروع ہونے جا رہا ہے جس میں، میلاد شریف، چادرپوشی، غسل، گاگر اور لنگر تقسیم کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق مہونا میں واقع مغل پورہ میں حضرت شاہ خدا بخش ؒ کا سہ روزہ عرس 3؍اپریل بمطابق15؍رجب المرجب سے شروع ہو رہا ہے جس میں عرس کی تقریبات حسب ذیل پروگرام کے مطابق ہوں گے ۔

3؍اپریل 15؍رجب المرجب بروزمنگل کو بعد نماز عصر قرآن خوانی بعد ہ قل و لنگر تقسیم ،بعد نماز عشاء میلاد شریف ،4؍اپریل 16؍رجب المرجب بروزبدھ کو بعد نماز عصر قرآن خوانی بعدہ‘ قل ،لنگر تقسیم ،بعد نماز عشاء مزار شریف پر چادر پیش کی جائے گی بعدہ قل محفل سماع ،رات 12بجے گاگر پیش کی جائیگی ۔

5؍اپریل 17؍رجب المرجب بروزجمعرات صبح9؍بجے غسل مزار شریف بعدہ قل و گھر پر محفل سماع بعد نماز عصر قرآن خوانی، قل ولنگر تقسیم اسی دن عرس کی تقریبا ت کا اختتام ہوگا۔

عقیدت مند حضرات سے گزارش ہے کہ وقت کی پابندی کے ساتھ عرس کی تقریبات میں شرکت کریں اور فیوض و برکات سے مستفید ہوں یہ اطلاع درگاہ حضرت شاہ خدا بخش ؒ کے سابق سجادہ نشین مرحوم محمد حسین عرف پیارے میاں کے بیٹے ڈاکٹر طارق حسین نے دی ہے۔