श्रेणियाँ: उर्दू ख़बरें

بابری مسجد معاملہ: سبرامنیم سوامی کی مداخلت کار کی درخواست پر فیصلہ ٹلا

ممبئی: بابری مسجد کی ملکیت کے تنازعہ کو لیکر سپریم کورٹ آف انڈیا میں جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا سید ارشد مدنی کی ہدایت پر داخل کی گئی عرضداشت پر آج ایک بار پھر سماعت عمل میں آئی جس کے دورکنی بینچ کے جسٹس ارون مشراء اورجسٹس امیتوارائے نے ڈاکٹر سبرامنیم سوامی کی مداخلت کار کی درخواست پر کوئی کارروائی نہ کرتے ہوئے معاملے کی سماعت غیر معینہ مدت کے لیئے ملتوی کردی نیز مداخلت کار کی عرضداشت داخل کرنے والے دیگر فریقین کو کہا کہ ان کی درخواستوں پر معاملے کی سماعت کے دوران فیصلہ کیا جائے گا ۔

واضح رہے کہ رام مندر تعمیر کی حمایت میں سبرامنیم سوامی کی جانب سے بطور مداخلت کار کی درخواست پر جمعیۃ کے وکلاء نے شدید مخالفت کی تھی جس کے بعد اس پر فیصلہ ہونے والا تھا لیکن آج ایک با رپھر جمعیۃ کی مداخلت کے بعد سبرامنیم سوامی کی عرضداشت پر کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا اور معاملے کی سماعت ملتوی کردی گئی جس سے سبرامنیم سوامی کو بڑا جھٹکا لگا ہے کیونکہ گذشتہ کئی سماعتو ں سے وہ لگاتار عدالت سے مداخلت کار بننے کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش میں تھے ۔ یہ اطلاع آج یہاں ممبئی میں جمعیۃ علماء قانونی امداد کمیٹی کے سربراہ گلزار اعظمی نے اخبار نویسوں کو دی ۔

گلزار اعظمی کے مطابق جمعیۃ علماء کی جانب سے آج سینئر وکیل نتیا راما کرشنن اور ایڈوکیٹ ارشا حنیف ، ایڈوکیٹ عارف علی، ایڈوکیٹ مجاہد علی سپریم کورٹ میں پٹیشن نمبر 10866-10867/2010 کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ آف انڈیا میں موجود تھے ۔

خیال رہے کہ۲۳؍ دسمبر ۱۹۴۹ ؁ء کی شب میں بابری مسجد میں مبینہ طور پر رام للا کے ظہور کے بعد حکومت اتر پردیش نے بابری مسجد کو دفعہ ۱۴۵؍ کے تحت اپنے قبضہ میں کرلیا تھا جس کے خلاف اس وقت جمعیۃ علماء اتر پردیش کے نائب صدر مولانا سید نصیر فیض آبادی اور جنرل سیکریٹری مولانا محمد قاسم شاہجاں پوری نے فیض آباد کی عدالت سے رجوع کیا تھا جس کا تصفیہ گذشتہ برسوں الہ آباد ہائی کورٹ کے ذریعہ ملکیت کو تین حصوں میں تقسیم کرکے دیا گیاتھا ۔متذکرہ فیصلے کے خلاف جمعیۃ علماء نے سپریم کورٹ میں عرضداشت داخل کی تھی جس پر آج سماعت عمل میںآئی ۔
سید نصیر فیض آبادی اور مولانا محمد قاسم شاہجاں پوری کے انتقال کے بعد صدر جمعیۃ علماء اتر پردیش مولانا اشہد رسیدی اس معاملے میں مدعی بنے ہیں ۔

Share

हाल की खबर

20 मई को रैपिडो की ‘सवारी ज़िम्मेदारी की’ लखनऊ में उपलब्ध होगी

कोड ‘VOTENOW’ का उपयोग करें और आम चुनाव 2024 के दौरान पाएं रैपिडो की मुफ्त…

मई 18, 2024

समाजवादी शहजादे ने एक नई बुआ की शरण ली है, बाराबंकी में PM मोदी ने अखिलेश पर कसा तंज

ब्यूरो चीफ फहीम सिद्दीकी बाराबंकी:यूपी के बाराबंकी लोकसभा सीट व मोहनलालगंज लोकसभा सीट पर चुनाव…

मई 17, 2024

पिपरसंड ग्रामपंचायत में शुरू होने के लिये तैयार डिजिटल डॉक्टर क्लीनिक

लखनऊ।उत्तर प्रदेश सरकार के साथ निवेश को लेकर हुये एमओयू के बाद राज्य के ग्रामीणों…

मई 17, 2024

स्वाती मालीवाल के साथ दुर्व्यवहार निंदनीय- दारापुरी

आल इंडिया पीपुल्स फ्रन्ट दिल्ली महिला आयोग की पूर्व अध्यक्ष स्वाती मालीवाल के साथ दिनांक…

मई 17, 2024

राबर्ट्सगंज सीट पर भाजपा के विरुद्ध जनता लड़ रही है चुनाव

दुद्धी, सोनभद्र:देश की आर्थिक संप्रभुता को क्षति पहुंचाने, समाज के मैत्री भाव को नष्ट करने…

मई 16, 2024

बाराबंकी में राहुल गाँधी 18 मई को तनुज पुनिया के लिए मांगेंगे वोट

ब्यूरो चीफ फहीम सिद्दीकी बाराबंकी में सियासत कभी देवाँ में जो रब है वही राम…

मई 16, 2024