(ناظم شعبہ نشر و اشاعت ،جمعیۃ علماء مہاراشٹر(ارشد مدنی)
ماہ دسمبر جمعیۃ علماء ہند کی تاسیس کا مہینہ اور عجیب اتفاق ہے کہ دسمبر میں ہی جمعیۃ علماء ہند کے تین مرکزی ستون واصل بحق ہوئے، اگلے تین برس میں جمعیۃ علماء ہند ایک صدی پوری کر لے گی۔دسمبر کی 28-29تاریخ 1919کو امرتسر کی سر زمین پر اسلامیہ ہائی اسکول کے وسیع کمرے میں جمعیۃ علماء ہندکا پہلا تاسیسی اجلاس منعقد ہوا،اور اس کے بانی صدر مفتی اعظم حضرت مولانا کفایت اللہ دہلوی ؒ اور بانی جنرل سکریٹری سحبان الہند حضرت مولانا احمد سعید دہلویؒ نے اسی ماہ میں اس عالم فانی کو الوداع کہا ،نیز جمعیۃ علماء ہند کے صدر دوم شیخ الاسلام حضرت مولانا سید حسین احمد مدنی ؒ کی وفات کا سانحہ بھی اسی ماہ کی 5تاریخ کو پیش آیا،گو یہ اتفاقات ہیں مگر جمعیۃ علماء ہند کے منتسبین کے لئے یہ مہینہ تاریخی حیثیت کا حامل ہے۔
حضرت شیخ الہند مولانا محمود حسن دیوبندی ؒ کے تلامذہ اور منتسبین نے ۱۹۱۹ء میں حضرت شیخ الہند ؒ کے دورِ اسارت میں جب کہ وہ مالٹا میں مقید تھے ،اس جماعت کی داغ بیل ڈالی۔۲۸؍ دسمبر ۱۹۱۹ء کو اس کا باقاعدہ پہلا اجلاس امرتسر میں زیر صدارت مولانا عبدالباری فرنگی محلی ؒ منعقد ہوا،اورمفتی اعظم مولانا محمد کفایت اللہ دہلویؒ اس کے پہلے صدراورسحبان الہندمولانا احمد سعیددہلویؒ جنرل سکریٹری منتخب ہوئے ۔اس اجلاس میں ملک کے مشاہیر علماء نے شرکت کی جن میں مولانا مفتی محمد کفایت اللہ صاحب دہلویؒ ،مولانا ثناء اللہ صاحب امرتسری ،مولانا عبدالصمد صاحب بدایونی ،مولاناسیدمحمد فاخر صاحب الٰہ آبادی (سجادہ نشین دائرہ شاہ اجمل ،آلٰہ آباد)مولانا مولوی محمد معین الدین صاحب اجمیری ،مولانا فضل الدین صاحب سیالکوٹی،مولانا نور احمد صاحب بمبئی ،مولانانور احمد صاحب امرتسری،مولاناعلی احمد صاحب لاہوری ،مولوی لقاء اللہ صاحب عثمانی ،مولانا علی احمدصاحب لاہوری (مفسر قرآن)،غازی محمود صاحب،حکیم ابو یوسف اصفہانی صاحب،مولاناحافظ احمد سعید صاحب دہلوی ،سید جالب صاحب ایڈیٹر اخبار ہمدم کے نام قابل ذکر ہیں ۔
جمعیۃ علماء ہند کا دوسرا اجلاس۱۹۲۰ء میں اس کے فکری رہنما حضرت شیخ الہندؒ کی صدارت میں دہلی میں منعقد ہوا،جس میں ترکِ موالات کا وہ اہم فیصلہ کیا گیا جس کے مطابق انگریزوں کے دیئے ہوئے تمام سرکاری خطابات،عہدے،کونسل کی ممبری،فوجی ملازمت ترک کرنا نیز انگلستان سے تجارتی تعلقات ختم کرنا ،سرکاری تعلیم اور عدالتوں میں مقدمات کی پیروی کے بائیکاٹ اور سرکاری امداد سے پر ہیزجیسے تاریخی نوعیت کے فیصلے کئے گئے،اور اس کے دوسرے سال نومبر ۱۹۲۱ء میں ترکِ موالات کا فتویٰ دوبارہ شائع کیا گیا جس میں ولایتی کپڑوں،سرکاری نوکریوں کے بائیکاٹ کا اعلان کرکے برطانوی معاشیات پر گہری چوٹ پہونچائی گئی۔ اسی ترک موالات کے فتوے کے نتیجہ میں حضرت شیخ الاسلا م مولاناسید حسین احمد مدنی ؒ (صدر دوم جمعیہ علماء ہند)سمیت آٹھ لوگوں پر وہ تاریخی مقدمہ چلا جو کراچی کے مقدمہ کے نام سے مشہور ہے۔
आगरादिनों दिन गिरती मोदी जी की भाषा भाजपा के हार की गारंटी है. मोदी जितना…
यौन उत्पीड़न के आरोपी जद (एस) के सांसद प्रज्वल रेवन्ना पर एसआईटी ने शिकंजा कसना…
विराट कोहली को अपने स्ट्राइक रेट के चलते कई आलोचनाओं का सामना करना पड़ा है।…
मोबाइल भुगतान फर्म पेटीएम के लिए एक बड़ा झटका, अध्यक्ष और मुख्य परिचालन अधिकारी भावेश…
कांग्रेस नेता प्रियंका गांधी ने प्रधानमंत्री नरेन्द्र मोदी पर चुनाव प्रचार के दौरान अपने भाषणों…
बभनी, सोनभद्ररोजगार, जमीन, शिक्षा, स्वास्थ्य, शुद्ध पेयजल और पर्यावरण की रक्षा जैसे जनता के जीवन…