سعودی عرب میں شوال کا چاند دکھائی نہیں دیا۔ مملکت میں عید الفطر چھ جولائی بروز بدھ کو ہو گی۔ منگل کے روز پورے ملک میں تیسواں روزہ ہو گا۔ اس امر کا اعلان سرکاری طور پر کر دیا گیا ہے۔
درایں اثنا پاکستان میں رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منگل کی شام لاہور میں ہو رہا ہے جس میں شوال کا چاند نظر آنے سے متعلق فیصلہ کیا جائے گا۔
ادھر محکمہ موسمیات اور ماہرین فلکیات اس امر کا عندیہ ظاہر کر رہے ہیں کہ منگل کو پاکستان میں چاند نظر آنے کے قوی امکانات ہیں، ایسی صورت میں یہ منفرد موقع ہو گا کہ سعودی عرب اور دیگر عرب دنیا سمیت پاکستان میں عید الفطر ایک ہی روز منائی جائے گی۔