علماء کرام بہت خوش, کہا متولّی بنایا جاےْ

لکھنوَ : آل انڈیا شیعہ فاوَنڈیشن کے قومی جنرل سکریٹری مولانا شرر نقوی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ نجف ہند جوگی رام پورہ جو کہ شیعہ سماج کی پہچان والی درگاہ ہے وہاں ان دنوں شیعہ وقف بورڈ نے جناب قیصر علی کو نگرانی کے لئے مقرر کیا ہے ۔

قیصر علی نے تقرری کے بعد ہی درگاہ عالیہ میں تزئین کاری و مرمت کے کام کے ساتھ اصول و ضوابط اور تحفظاتی معاملات پر خصوصی توجہ دی ہے ۔ انہوں نے درگاہ عالیہ کی صاف صفائی پر زور دیا ہے ۔ انہوں نے قوم کے مفاد میں وہ فیصلے لئے ہیں جن کی ضرورت بہت پہلے سے ہی محسوس کی جا رہی تھی ۔ مگر کسی نے آج تک وہ کام نہیں کئے ۔ جیسے کہ جوگی پورہ کی سالانہ مجالس میں میلے کا انعقاد جو کسی طرح سے بھی مناسب نہیں لگتا تھا اس سے درگاہ عالیہ میں میلے کا ماحول نظر آتا تھا جسے جناب قیصر علی نے سب سے پہلے بند کرادیا اور اس سال وہاں صرف مجالس کا انعقاد ہوگا میلے کا نہیں ان کی اس کارکردگی سے قوم کے سارے سنجیدہ اوردانش ور ، علماء کرام بہت خوش ہیں اور سب کے لبوں پر قیصر علی کی سلامتی کی دعا ہے خدا انہیں اسی طرح خدمت اہلیبت کا شرف عطا کرتا رہے ساتھ ساتھ تمام علماء کی وقف بورڈ سے درخواست ہے کہ ایسے قوم پرست کو ہی نجف ہند جوگی پورہ کا متولی ہوناچاہئے ۔