اتر پردیش مشاورت نے اگلے چھ ماہ کا وزن پیش کیا!

لکھنؤ:آج یہاں مسلم مجلس مشاورت اتر پردیش کی جنرل باڈی کی میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا، جس میں طارق صدیقی جنرل سیکرٹری مشاورت اتر پردیش نے گزشتہ چھ ماہ کی رپورٹ پیش کی جس پر ممبران نے اپنے تاثرات کا اظہار کیا اور رپورٹ کی توثیق کی۔ پروفیسر محمد سلیمان، سابق صدر مشاورت اتر پردیش نے مشاورت کی تاریخی حیثیت کی روشنی میں ممبران کو اس کی ضرورت و افادیت سے واقف کرایا اور اپنے احساسات رکھے۔ مولانا ظہیر احمد صدیقی، نائب صدر مشاورت اتر پردیش نے مرکزی قیادت کے ساتھ رابطے کی بات کی اور مشاورت کو ایک فعال کردار ادا کرنے پر زور دیا، ڈاکٹر ہلال نقوی نے تنظیم کے لئے ہر ممبر کی صلاحیت کو مفید ثابت کرنا وقت کی ضرورت بتایا۔ زیبا غفران نے مساجد کے ذریعے مسلمانوں کی مجموعی صورتحال پر اعدادوشمار یکجا کرنے کو ضروری قرار دیا۔ ناہید عقیل نے مشاورت کی تمام سرگرمیوں میں خواتین کی شمولیت کی بات کی۔زید فاروقی نے مشورہ دیا کہ مشاورت کے ذریعے مرکزی اور صوبائی حکومت کے تحت جو بھی اقلیتی فلاحی اسکیم ہیں ان سب کے مجموعی فنڈ کے استعمال کو یقینی بنانے کی منصوبہ بندی کرنے کی ضرورت ہے۔ وصی احمد ایڈووکیٹ، صدر مسلم مجلس نے موجودہ حالات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مشاورت کے ذریعے اس کے حل کرانے کی ضرورت بتائی، حافظ محمد یوسف نے زور دے کر کہا کہ خوشگوار معاشرے کے قیام کے لئے ہم کو سماج کے سبھی طبقوں میں کام کرنے کی ضرورت ہے، سراج عباسی ایگزیکٹو سکریٹری مشاورت اتر پردیش نے ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لئے تعلیمی فروغ کے حوالے سے ایک پچیس سالہ منصوبہ پیش کیا۔ طارق صدیقی، سکریٹری جنرل مشاورت اتر پردیش نے اگلے چھ ماہ کے ایکشن پلان ممبران کے سامنے پیش کیا جس کو مختلف ممبران کے مشورے کے بعد اتفاق رائے سے منظور کیا گیا، ایکشن پلان کے مطابق درج ذیل شعبوں میں کام کیا جائے گاجس میں ضلع کمیٹی،کمیٹی برائے دلت سماج،کمیٹی برائے پسماندہ طبقات،کمیٹی برائے خواتین بہبود، کمیٹی برائے سیاسی امور،کمیٹی برائے قانونی امور،کمیٹی برائے معاشی امور،کمیٹی برائے معاشرتی امور،کمیٹی برائے تعلیم،کمیٹی برائے نوجوانان،کمیٹی برائے صحافت،کمیٹی برائے مالیات شامل ہیں۔انیس انصاری نے اپنے صدارتی خطاب میں زور دے کر کہا کہ معاشرے کی مجموعی بہتری کے لئے ضروری ہے کہ ہم سماج کے محروم طبقات کی بلا کسی تفریق کے بہتری اور ہم آہنگی کے لئے اپنے آپ کو وقف کر دیں تب ہی ایک خوشحال اور پْر امن معاشرہ وجود پا سکتا ہے۔ مولانا شہاب الدین سلفی مدنی نائب صدر مشاورت اتر پردیش نے حاضرین کا شکریہ ادا کرتے ہوئے سیرت نبوی صل سے سبق لینے کی نصیحت کرتے ہوئے فرمایا کہ یہودی کے ہر قسم کے ظلم و ستم کے باوجود محسن انسانیت صل اللہ علیہ و سلم نے کبھی بھی یہودیوں سے تعلقات منقطع نہیں فرمائے، اس میں ہمارے لئے بہت سبق موجود ہے۔ میٹنگ کی نظامت نائب صدر مشاورت اتر پردیش محمد خالد نے کی۔سراج عباسی، ایگزیکٹو سکریٹری، مشاورت اتر پردیش نے میٹنگ میں شرکت۔